چاند رات کو ان اَلفاظ میں تین بار مَساجِد میں اِعْلان کروائیے : ’’ تمام اسلامی بھائیو ں اوراسلامی بہنوں کو مُبارَک ہو کہ ربیعُ الاول شریف کا چاند نظر آگیا ہے ۔ ‘‘
ربیعُ الاول اُمّیدوں کی دُنْیا ساتھ لے آیا دُعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا(1)
مَردکاداڑھی مُنڈوانایاایک مُٹّھی سے گھٹانادونوں حرام ہے ۔ اسلامی بہن کابے پردَگی کرنا حرام ہے ۔ برائے کرم! رَبِیعُ الاول شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کے لیے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت! مَدَنی بُرقعہ پہننے کی نِیَّت کریں ۔ ( مَرد کا داڑھی مُنڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گُناہوں سے باز آنا واجِب ہے ۔ )
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت مُنہ کے بَل اَوندھے گِرے
دَبدبہ آمد کا تھا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا(2)
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ ’’ فکرِ مدینہ ‘‘ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنْعامات کے رِسالے پُر کرکے ہرماہ( کی پہلی تاریخ کو) جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں ، ہاتھ اُٹھاکرکہئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے (3)
تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران وذِمّہ داران ، رَبیعُ الاول شریف میں خُصُوصِیَّت
________________________________
1 - شاہ نامہ اسلام ، ص۱۱۱
2 - وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۱۴۷
3 - قبالَۂ بخشش ، ص۱۸۴