Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
254 - 541
سے اس مَجۡلِس کو ناجائز و بِدعَت نہیں کہا جاسکتا ۔ (1) 
ربیْعِ پاک تجھ پر اَہْلسُنَّت کیوں نہ قُرباں ہوں
کہ  تیری  بارھویں تاریخ  وہ  جانِ  قمر  آیا(2)
عیدِمیلا دُالنَّبی اور دعوتِ اسلامی : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مُسلمانوں کے لیے سُلطانِ مدینَۂ منوَّرہ ، شَہَنْشاہِ مکَّۂ مکرّمہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے یَومِ وِلادَت سے بڑھ کراورکون سادن”یَومِ اِنعام“ہو سکتاہے ؟ کیونکہ کائنات کی تمام رونقیں اور تمام نعمتیں اِنہی کے طُفیل توملی  ہیں اور یہ دن تو عیدوں سے بھی بڑھ کر ہے کہ دونوں عیدیں بھی اسی کے صَدْقے میں نصیب ہوئیں ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہْتمام بھی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہرسال عیدِمیلادُالنبی شاندارطریقے سے  مَنائی جاتی ہے ۔ ربیعُ الاوّل کی12ویں شب کو عظیْمُ الشَّان اجتماعِ میلاد کا اِنْعقاد ہوتاہے اور عید کے روزیعنی12ربیع الاول  کے دن”مرحبا یامُصطفٰے “کی دُھومیں مَچاتے ہوئے بے شُمار جُلوسِ میلاد نکالے جاتے ہیں ، جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں  ۔ 
عیدِ میلادُ النَّبی تو عید کی بھی عید ہے 		بالیقیں ہے عیدِ عیداں عیدِ میلاد النَّبی(3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر اَہَم کام کے کچھ ضروری آداب ہوتے ہیں ، جشْنِ



________________________________
1 -    بہار شریعت ، حصہ۱۶ ،  ۳ /  ۶۴۴
2 -    قبالَۂ بخشش ، ص۳۷
3 -     وسائل بخشش مرمم ، ص۳۸۰