Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
253 - 541
 دونوں میں ہے ۔ جِسْمانی نہیں بلکہ دِلی اور رُوْحانی ہے ۔ برباد نہیں بلکہ اِس پر ثَواب ہے ۔ (1) 
گھر سجاتے رہیں اورمناتے رہیں		عیدِ میلاد ہم ، تاجدارِحرم
عید میلاد میں ، گاڑیں گے یاد میں		سبز پیارا عَلَم ، تاجدارِحرم(2)
اَفضل ترین  مستحب عمل :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَہلسنَّت کے مذہب میں مَجلسِ میلادِپاک اَفْضَل ترین مَنْدُوبات ( مُسْتَحَبّات) اوراعلیٰ ترین نیک کاموں میں سے ہے ۔ (3) 
	صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہحضرت عَلّامہ مَولانامُفْتی محمداَمْجَد علی اَعْظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مِیْلادشَرِیف یعنی حُضُورِاَقْدَسصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وِلادَتِ اَقْدَس کابَیان جائزہے ۔ اِسی کے ضِمْن میں اسمَجۡلِسِپاک میں حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فَضَائِل ومُعۡجِزَاتو سِیَر( خَصْلتیں) وحالات وحَیات ورضاعَت وبِعۡثَتکے واقِعا ت بھی بَیان ہوتے ہیں ، ان چیزوں کاذِکراحادیث میں بھی ہے اورقُرآنِ مجیدمیں بھی ۔ اگر مُسلمان اپنیمَحۡفِلمیں بَیان کریں ، بلکہ خاص ان باتوں کے بَیان کرنے کے لیے مَحۡفِل مُنۡعَقِد کریں تواس کے ناجائز ہونے کی کوئی وَجہ نہیں ۔ اسمَجۡلِسکے لیے لوگوں کو بُلانااور شَریْک کرناخَیْر کی طَرف بُلانا ہے ، جِس طرح وَعۡظ اور جَلْسوں کے اِعْلان کیے جاتے ہیں ، اِشۡتِہارات چھپواکرتَقْسِیم کیے جاتے ہیں ، اَخْبَارات میں اس کے مُتَعَلِّق مَضَامِین شائِع کیے جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے وہ وَعۡظ اور جَلْسے ناجائز نہیں ہوجاتے ، اسی طَرح ذِکْرِ پاک کے لیے بُلاوا دینے 



________________________________
1 -    تفسیرِ نعیمی ، ۱۱ / ۳۶۹
2 -    وسائل بخشش مرمم ، ص ۲۵۱
3 -    الحق المبین ، ص۱۰۰ ، ملخصاً