مُسلمان ہمیشہ سے مَحفلِ میلادمُنعَقِدکرتے آئے ہیں اوروِلادَت کی خُوشِی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اورخُوب صَدَقہ وخیرات دیتے آئے ہیں ۔ خُوب خُوشی کااِظہار کرتے اوردل کھول کرخَرچ کرتے ہیں نیزآپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ با سعادت کے ذِکْر کا اِہتِمام کرتے ، اپنے مکانوں کوسَجاتے ہیں اور اِن تمام اَفعالِ حَسَنہ( اچھے کاموں ) کی بَرَکت سے ان لوگوں پراللہعَزَّ وَجَلَّکی رَحمتوں کانُزول ہوتا ہے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ کیاکہ رحمت والے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکامیلادمَنانے والوں سے اللہعَزَّ وَجَلَّکس قَدَرخُوش ہوتاہے اورانہیں کیسے کیسے عظیْمُ الشَّان اِنعام واِکْرام سے نوازتاہے ۔ لہٰذاجَشنِ وِلادت کی خُوشی میں مسجِدوں ، گھروں ، دُکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے محلے میں بھی سبزسبزپرچم لہرایئے ، خُوب چَراغاں کیجئے یاکم اَزْکم 12 بَلْب توضَرور روشن کیجئے ۔ ربیعُ الاوّل کی بارھویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ ذِکرونعت میں شرکت کیجئے اورصُبْحِ صادِق کے وَقْت سبز سبز پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبْحِ بہاراں کااِسْتِقبال کیجئے ۔
قرآن وسنت سے میلاد منانے کا ثبوت :
12ربیعُ الاوّل کے دن ہو سکے توروزہ بھی رکھ لیجئے کہ ہمارے پیارے آقا ، مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہرپیرشریف کوروزہ رکھ کراپنایَومِ وِلادت مَنایاکرتے تھے ، جیسا کہ حضرت سیِّدُنا اَبُوقَتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : بارگاہِ رِسَالت میں پِیرکے روزے کے بارے میں دَریافت کِیاگیاتوحضورنَبِیِّ رحمت ، شفیْعِ اُمَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
________________________________
1 - ماثبت من السنة ، ذکر شهر ربیع الاول ، ص۱۰۲