Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
249 - 541
کی عظمت وبڑائی پیدا ہوتی ہے ۔ (1) 
پوری کائنات میں خوشی کی لہر :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رَبِیْعُ الْاَ وَّلکامُبارَک مہینہ آتے ہی عاشقانِ رسول  کے دلوں میں خُوشیوں کی لہردوڑجاتی ہے اوروہ جَشنِ عید میلادُالنبی کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں اورکیوں نہ ہوں کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آمدپرتو پُوری کائنات مَسْرور ہوگئی ، عرش خُوشی سے جُھوم اُٹھا ، کُرسی بھی خُوشی سے اِترانے لگی اور جِنّوں کو آسمان پر جانے سے روک دیا گیا تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے : بے شک ہمیں اپنے راستے میں بڑی مَشَقَّت کا سامنا ہوا ہے اور فرشتے اِنتہائی خُوشی ورُعب سے تسبیح خوانی کرنے لگے ، ہوائیں جُھوم جُھوم کرچلنے لگیں اور بادلوں کو ظاہر کردیا ، باغات میں ٹہنیاں جُھکنے لگیں اور کائنات کے گوشے گوشے سے ”اَھْلًا وَّسَھْلًا مَّرْحَبًا“ کی صَدائیں آنے لگیں ۔ (2) 
	اَلْغَرَض!رَحْمَۃٌلِّلْعَالَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تشریف آوری سَراسَررحمتوں اور برکتوں کامَنْبَعہے ۔ چُنانچہ اَصحابِ فیل کی ہلاکت کاواقعہ(3) ، فارِس کے مجوسیوں کی ایک ہزارسال سے جَلائی ہوئی آگ کا ایک لمحہ میں بجھ جانا ، کسریٰ کے محل کا زَلْزلہ اوراس کے 14کنگروں کامُنْہَدِم( زمین بوس) ہوجانا ، ”ہَمْدان“اور”قُمْ“کے درمیان چھ مِیل لمبے چھ میل چوڑے ”بُحَیْرهٔ ساوَہ“کا یکایک بالکل خُشک ہوجانا(4) ، حضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 



________________________________
1 -    سبل الھدی والرشاد ، جماع  ابواب مولدہ الشریف ، الباب الثالث عشر فی  اقوال العلماء ...الخ ، ۱  / ۳۶۵
2 -    الروض الفائق ، المجلس الثالث والاربعون  فی مولد رسول اللّٰہ  ، ص۲۴۳
3 -    شرح زرقانی ، عام الفیل وقصة ابرهة ، ۱ /  ۱۵۶
4 -    شرح زرقانی ، ولادتہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعجائب مارات ، ۱ /  ۲۲۷ ، ۲۲۸