Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
247 - 541
 واپس گئے توان سے کہا : اے گروہِ قُریش!میں قَیْصروکِسْریٰ اورنَجّاشی کے درباروں میں بھی گیا ہو ں ، لیکن خدا کی قسم !میں نے کسی بادشاہ کی اُس کی قوم میں ایسی شان وشوکت اور قَدْرومَنْزِلت نہیں دیکھی ، جیسی شان( حضرت) محمد( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی ان کے صحابہ میں دیکھی ہے ۔ (1) 
(3)…ایک بارحُضُورنَبِیِّ مکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چچاحضرت سیِّدُنا  عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے پُوچھاگیا : اَنْتَ اَکْبَرُ اَمْ رَسُوْلُاللہ؟ یعنی عمرمیں آپ بڑے ہیں یارَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ؟تو اُنہوں نے تعظیم وتوقیرسے لبریزجواب دیا : ہُوَاَکْبَرُمِنِّیْ وَاَنَا کُنْتُ قَبْلَہٗیعنی بڑے توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہی ہیں ، پیدامیں پہلے ہواہوں  ۔ (2) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اندازہ لگائیے کہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسرورِانبیا ، محبوب کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کیسی والہانہ مَحَبَّت کرتے اورتعظیم بجالاتے تھے کہ عُمْر میں بڑے ہونے کے باوُجُود بھی بڑا ہونے کی نسبترَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف ہی کرتے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی عِشقِ مُصْطَفٰے کی شمع نہ صرف اپنے دل میں روشن کریں بلکہ اپنی اَوْلادکوبھی اَسْلاف کے عِشقِ رسول کے پیارے پیارے  واقعات سُناکربچپن ہی سے ا ن کے دلوں میں مَحَبَّتِ رسول کو راسخ  کریں ۔ اس کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ274 صفحات پرمُشتمل کتاب”صحابَۂ  کرام کاعِشقِ رسول “کامُطالَعہ بے حدمُفیدرہے گا ۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مُشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرہرماہ  کم اَزْکم تین دن مدنی  قافلے میں سفر ، مدنی اِنْعامات پرعمل ، مدنی



________________________________
1 -    الشفا ، الباب الثالث فی تعظیم امرہ...الخ ، فصل فی عادة الصحابة...الخ ، ۲ /  ۳۸
2 -    مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الادب ، باب فی الرجل یسال...الخ ، ۶ /  ۲۰۵ ، حدیث : ۱