تعظیم پر اِنعام واِکرام کاوعدہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تمام ہی اَنْبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَامواجِبُ الْاِحْترام اور لائِقِ تعظیم ہیں ، قرآنِ کریم میںاللہعَزَّ وَجَلَّنے مُختلف مَقامات پراَنبیائے کرام کی تعظیم کا حکم اِرْشادفرمایااوراس حکم کی بَجاآوَری کرنے والوں کو اِنْعام واِکْرام سے نوازنے کاوَعْدہ بھی فرمایا ہے ۔ چُنانچہ
پارہ6 ، سُوْرَۃُ المائدہ ، آیت نمبر12میں ارشادہوتاہے :
وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ- ( پ۶ ، المائدة : ۱۲)
ترجمۂ کنز الایمان : اورمیرے رسولوں پرایمان لاؤاوران کی تعظیم کرواوراللہکوقرضِ حسن دو تو بے شک میں تمہارے گُناہ اُتاردوں گااورضَرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گاجن کے نیچے نہریں رَواں ۔
بالخُصُوص حُضُورخاتَمُ الاَنبیاءوالمُرسَلِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرایمان لانے کے بعدآپ کی تعظیم کرنے والوں کوفَلاح وکامرانی کی بِشارت عطافرمائی ہے ۔ چُنانچہ پارہ9 ، سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف ، آیت نمبر157میں ارشادہوتاہے :
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷) ( پ۹ ، الاعراف : ۱۵۷)
ترجمۂ کنز الایمان : تووہ جو اس پرایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نُور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اُترا وہی بامُراد ہوئے ۔