Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
238 - 541
 وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی کہ اسے وہاں سے اُٹھاؤاوراس کیتَجْہِیْز وتَکْفِیْنکر کے اس کی نَمازِجنازہ پڑھو ۔ حضرت سیِّدُنامُوسیٰعَلَیْہِ السَّلَامنے لوگوں سے اس کے مُتعلِّق پُوچھاتواُنہوں نے اس کے بَدکردارہونے کی گواہی دی ۔  حضرت سیِّدُنامُوسیٰعَلَیْہِ السَّلَام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی :  ’’ یارَبّعَزَّ  وَجَلَّ!بَنی اِسْرائِیْل تواِس کے بَدکردار ہونے کی گواہی دے رہے ہیں کہ اس نے اپنی زِنْدگی کے 200سال تیری نافرمانی میں گُزارے ہیں؟  ‘‘ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّنے آپ کی طرف وَحْی فرمائی کہ یہ تھاتوبَدکردارہی مگراس کی عادت تھی کہ جب کبھی تَورات شریف کھولتااورمیرے حبیب محمد( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم) کے اسْمِ گرامی پرنظرپڑتی تواسے چُوم کراپنی آنکھوں سے لگالیتااوراُن پردُرُودپڑھاکرتاتھا ، پس میں نے اس کے اس عَمل کی قَدرکی اوراس کے گُناہوں کومُعاف فرماکر اس کا نکاح70حُوروں کے ساتھ کردیا ۔ (1) 
گناہ گار ہوں میں لائِقِ جہنّم  ہوں		کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یاربّ(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس ایمان اَفروزحِکایت نے تواَہْلِ اِیمان کے دِل ودِماغ کومُعَطَّرکردیاکہ وہ شخص جوطویل عرصے تک  گُناہوں میں مبُتلارہااوراس دوران نیکیوں کے قریب بھی نہ گیا ، لیکن صرف نامِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم کے سبب اسے یہ اِنْعام ملاکہ حضرت سیِّدُنامُوسیٰ کَلِیْمُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے بحکمِ خُداوندی اس کیتَجْہِیْز وتَکْفِیْن کااِنْتِظام فرمایا ، اس کے سابقہ تمام گُناہ مُعاف کردئیے گئے اوروہ رَحْمَتِ خُداوَنْدی کامُسْتَحِقٹھہرا ۔ غورکیجئے کہ جب حضرت سیِّدُنامُوسیٰعَلَیْہِ السَّلَامکااُمَّتی  نامِ مُصطفٰے 



________________________________
1 -    حلیة الاولیاء ، وهب بن منبہ ، ۴ / ۴۵ ، حدیث : ۴۶۹۵
2 -    وسائل بخشش مرمم ، ص ۷۸