طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار سُنَّتوں کی تَربِیَت کے قافلے میں بار بار(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
جوتے پرکھڑے ہوکرجنازہ پڑھنا
جوتا پہن کر اگر نماز جنازہ پڑھیں تو جوتے اور زمین دونوں کا پاک ہونا ضَروری ہے اورجوتا اُتار کراُس پر کھڑے ہو کر پڑھیں تو جوتے کے تلے اور زمین کا پاک ہونا ضَروری نہیں ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنایک سوال کے جواب میں اِرشاد فرما تے ہیں : ’’ اگر وہ جگہ پیشاب وغیرہ سے ناپاک تھی یا جن کے جوتوں کے تلے ناپاک تھے اور اس حالت میں جوتا پہنے ہو ئے نماز پڑھی ان کی نماز نہ ہوئی ، احتیاط یہی ہے کہ جوتا اُتار کر اُس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھی جائے کہ زمین یا تَلا اگر ناپاک ہو تو نماز میں خلل نہ آئے ۔ ‘‘ ( فتاوٰی رضویہ ، ۹ / ۱۸۸)
( نمازکے احکام ، نمازِجنازہ کاطریقہ ، ص۳۸۵)
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۳۵