اِجتماعی اعتکاف میں شریک ایک اسلامی بھائی کاکہناہے کہ ایک رات میں سویاتومیری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!میں نے خواب میں اِمامِ اَہلسُنَّت ، مُجَدِّدِ دین ومِلّت ، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِطریقت ، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکادِیدارکیا ۔ میں نے دیکھاکہ آپ نمازپڑھارہے ہیں اورآپ کے پیچھے وَجِیہ( خوبصورت) چہروں والے کچھ لوگ نماز ادا کررہے ہیں جن کے سروں پر سبزسبزعمامے اوربدن پرسنّت کے مطابق سفیدلباس تھے ، پھرمیری آنکھ کھل گئی ۔ جب معلومات کیں تو پتاچلاکہ سبزعمامہ دعوتِ اسلامی والے سجاتے ہیں اوران کے امیرشیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِیہیں ۔ پھرمجھے امیْرِاہلسنّت کارسالہ ’’ تذکرۂ امام احمدرضا ‘‘ پڑھنے کاموقع ملا ، دل تو پہلے ہی مطمئن تھا ، امیْرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی اعلیٰ حضرت سے مَحَبَّت دیکھ کرمیں اوربھی متأثرہوااوراَمیْرِاہلسنّت کے ہاتھوں بیعت ہوکرعطّاری بن گیا ۔ اباَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کی سعادت پارہاہوں اورسبزسبز عمامہ سجانے اور سُنَّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرتا ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (1)
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷