Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
233 - 541
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”چوک درس“
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَعْلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے فُیُوض و بَرکات سے حِصّہ پانے کے لئے آپ بھی مَسلکِ اَعلیٰ حضرت کی ترجُمانی کرنے والی ، تبلیْغِ قرآن و  سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی اِنْعامات پر عمل اورمدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے ، نیز ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”چوک درس“بھی ہے ۔ یادرہے کہ دَرس وبیان کے ذَریعے لوگوں کونیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے کی بڑی فضیلت ہے ۔ چُنانچہ
اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرکی فضیلت :
	مروی ہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّنے حضرت سیِّدُناموسیٰ کَلِیْمُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی کہ جس نے بھلائی کاحکم دِیا ، بُرائی سے مَنْع کِیااورلوگوں کو میری اِطاعت کی طرف بُلایاتووہ قِیامت کے دن میرے عرش کے سائے میں ہو گا ۔ (1) 
	حُجَّۃُالْاِسلامحضرت سیِّدُناامام محمدغزالیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : نیکی کاحکم دینا اوربُرائی سے روکنادِین کاقُطبِ اعظم ہے ( یعنی جس رُکن سے دِین کی تمام چیزیں وابَستہ ہیں) اِسی اَہَم کام کے لئے اللہتعالیٰ نے تمام اَنْبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کو مَبعُوث فرمایا ۔ (2) 
مدنی بہار : 
	دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے آخری عشرے کے 



________________________________
1 -   حلیة الاولیاء ، کعب الاحبار ، ۶ /  ۳۶ ، رقم : ۷۷۱۶
2 -   احیاءالعلوم ، كتاب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر ، ۲ / ۳۷۷