دعوتِ اسلامی کے اس شُعْبے سے ، اوّلاً صِرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں اورپھر اللہعَزَّ وَجَلَّکے فَضْل وکرم اوررسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نَظرِعنایت سے ایسی تَرَقّی نصیب ہوئی کہ آڈیوکیسٹوں سے اپنے کام کاآغاز کرنے والے اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے تَحْت وی سی ڈیز (VCDs) مکتب قائم ہیں ، جواس شُعبے سے مُتَعَلِّق ہرقسم کی جَدیدسَہولیات وضَروریات سے آراستہ ہیں ۔ اس مختصرعرصے میںمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہسے جہاں سُنَّتوں بھرے بیانات اورمدنی مُذاکَروں کی لاکھوں لاکھ کیسٹیں اوروی سی ڈیز( VCDs ) دُنیابھرمیں پہنچیں اورپہنچ رہی ہيں ، وہیں اَعْلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، امیْرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاوردیگر عُلَمائے اَہلسُنَّت کَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکی کتابیں بھی شائِع ہوکر کثیر تَعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کرسُنَّتوں کو زِنْدہ کرنے کاسبب بن رہی ہیں ۔ اللہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تمام شُعْبہ جات بَشمولمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکودن گیارھویں رات بارھویں تَرقّی عطافرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے اِس بیان کا خلاصہ کچھ یوں ہے :
٭ … اَعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاسینہ عِشْقِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاگنجینہ تھا ، آپ کے ملفوظات ، فتاویٰ جات اور نعتیہ اَشعار سے عِشْقِ مصطفٰے کی کرنیں پُھوٹتیں ہیں ۔
٭ … آپ پرحُضُورنَبِیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکابہت زِیادہ فَضْل و کرم تھا حتّٰی کہ
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵