Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
230 - 541
 کی بدولت عاشقانِ رسول  کے سِینوں میں عِشقِ مصطفے کی  شمع  فروزاں ہے  ۔ دعوتِ اسلامی کی علمی و تحقیقی مجلس”اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ“نے دورِجدیدکے تقاضوں کومَدِّنظررکھتے ہوئے 
”حدائِقِ بخشش“کوشائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ، آپ اِسے مکتبۃُ المدینہ سے خریدکر پڑھئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّآپ کے عِشقِ رسول میں اضافہ ہوگا ۔ 
مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کا قیام :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عِشْقِ رسول کی شمع اپنے دل میں جلانے اورنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کم وبیش103سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے ، اِنہی میں سے ایکمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہبھی ہے ۔ دورِحاضرمیں پیغامات کی تَرسِیْل اورکتب و رسائل کی اِشاعت کے لئے جدید ذرائع اور وسائل کا اِسْتِعْمال بڑی تیزی کے ساتھ عام ہوتاجارہاہے ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان جدید ذرائع کو نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے یا دِیگر جائز مقاصد کے لئے ہی استعمال کِیا جاتا مگر افسوس کہ باطل قوّتوں نے اِن ذرائِعِ اِبلاغ کو اپنے مَفادات کی تکمیل کا ہتھیار بنا لِیا جس کی مدد سے وہ شب و روز اپنے گُمراہ کُن عَقائد ، باطل نظریات اورخرافات وفضولیات کی تَروِیج واِشاعت کرکے بَھولے بھالے مسلمانوں کوراہِ حق سے ہٹانے اور صراط مستقیم سے دورکرنے  میں مَصروف ہیں ۔ 
	لہٰذاشیْخِ طریقت ، اَمِیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اِن پُرفِتَن حالات میں بَدعقیدگی کے اس سیلاب کے آگے بندباندھنے کی اَنتھک کوششیں فرمائیں بالآخرآپ کی مُخلِصانہ کوششیں رنگ لائیں اوراَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!۱۴۰۶؁ ھ بمطابق1986 ؁ءمیں تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکاشاندارآغاز ہوگیا ۔