Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
229 - 541
ہی اِس کتاب کومَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکے بستے سے ھَدِیَّۃًطَلَب فرماکرخُودبھی اِس کامُطالَعہ فرمائیے اوردوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اِس کی ترغیب دِلائیے ۔ 
	دعوتِ اسلامیکی ويب سائٹ   awateislami.net www.dسے اسے پڑھابھی جاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ(Download) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدائِقِ بخشش کا تعارُف :
	اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنت ، مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابے مثال نعتیہ دیوان”حدائِقِ بخشش“ہے ۔  ولِیِ کامل اورامامِ عشق  ومحبت کے نوکِ قلم سے نکلا ہوا ہرایک شعرقرآن و حدیث کاسچاترجُمان اورناموسِ مصطفٰے ، صحابہ واہْلِ بیت اوراولیائے کرامرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی عظمتوں کاسچامحافظ اوران کے فیوض وبرکات کا سرچشمہ ہے ۔ چونکہ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکواردوکے علاوہ دیگر کئی زبانوں پربھی عُبُورتھا اس لئے آپ نے اُردو کے علاوہ عربی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں بھی نعتیں تحریر فرمائی ہیں ۔ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے اس نعتیہ دیوان میں فصاحت  وبلاغت کے وہ دریابہائے کہ زمانے کے نامی گرامی  شاعر وادیب حدائِقِ بخشش  کامطالعہ کرتے ہیں تو ان کی عقلیں دَنگ ر ہ جاتی ہیں اور وہ داد و  تحسین دئیے بغیر نہیں رہ پاتے ۔ 
	شیْخِ طریقت ، اَمِیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکوحدائِقِ بخشش سے اس قدر لگاؤ ہے کہ آپ اپنے بیانات ومدنی مذاکروں میں وقتاًفوقتاًحدائِقِ بخشش کے اشعارپڑھتے ہیں اوراپنے مریدین ومُتَعَلِّقِیْن کوبھی حدائِقِ بخشش پڑھنے اوراپنے پاس رکھنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں ۔ الغرض حدائِقِ بخشش  اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاوہ بلندپایہ کارنامہ ہے کہ جس