Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
228 - 541
 شریف آئے تواُنہیں معلوم ہوا کہ اُس عاشِقِ رسول کااُسی روز( یعنی25 صَفرُالمُظفَّر ۱۳۴۰؁ھ کو) وِصال ہوچُکا تھاجس روز اُنہوں نے خواب میں سرورِ کائناتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ کہتے سنا تھا کہ ’’ ہمیں احمد رضا کا انتظار ہے ۔   ‘‘ 
یا الٰہی جب رَضا خوابِ گِراں سے سر اُٹھائے
دولتِ بیدارِ عِشْقِ مُصطفٰے کا ساتھ ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب”ملفوظاتِ اعلٰی حضرت“ کا تعارُف :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امامِ عشق ومَحَبَّت ، اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مَحَبَّت دل میں پیدا کرنے ، آپ کے عِشْقِ رسول  میں سے حِصّہ پانے اور اِرْشادات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ568 صفحات پر مشتمل کتاب ”ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت“  کا مُطالعہ نہایت مُفید ہے ۔ یہ کتاب شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، تاجدارِ اہلسنّت ، حُضُور مُفتیِ اَعْظَم ہِند مولانا مُصْطَفٰی رضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی تالیف کی ہوئی ہے جس میں آپ نے اعلیٰ حضرت کے عِلم و حِکمت اورعِشْقِ رسول سے بھرپُوراِرشادات کوجمع فرمایاہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اِس کتاب میں شریعت کے اَحْکام ، طریقت کے آداب ، حضورنَبِیِّ اَکْرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے فضائل ومناقِب ، سَلاطِیْنِ اِسلام کے تذکرے ، عُلُوم وفُنُون سے لگاؤ رکھنے والوں کے ذہن میں پیداہونے والی اُلجھنوں کے جوابات ، حَرام وحلال کے ضروری مسائل ، بُزرگوں کی اِیمان اَفروز حکایات اور اِس کے علاوہ بہت سی مُفِیْد معلومات کا خزانہ موجود ہے ۔  لہٰذا آج



________________________________
1 -    ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۳۵