Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
213 - 541
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قرآن و حدیث کے اَدَب و اِحْتِرام کا خاص خیال رکھا کریں نیز قرآن و حدیث اور سُنّتوں بھرے بیانات سُنتے ہوئے بھر پُور توجّہ اور تمام تَر آداب کا خیال رکھیں اور بے اَدَبی اور غفلت و لاپروائی سے بچا کریں ۔  یاد رکھئے کہ اَدَب انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچادیتاہے اوربے اَدَبی ناکامیوں اور مَحْرومیوں کی دَلْدَل میں دھنسادیتی ہے ۔ افسوس!آج کل تو ہر طرف بے اَدَبی کا دَوردَورہ ہے بالخُصُوص مُبارک اَسماء  اور مُقَدَّس اَوْراق کا اَدَب و اِحْتِرام تو اب تقریباً ختم ہوتا جارہا ہے ۔ بسا اوقات اللہعَزَّ  وَجَلَّاور اس کے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اَسْمائے مبارَکہ اورآیاتِ قرآنیہ والے اَوْراق سر ِراہ بلکہ مَعَاذَاللہگندی نالیوں تک میں پڑے دکھائی دیتے ہیں ، یونہی بعض لوگ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شانِ عظمت نشان میں جان بُوجھ کریابے توجُّہی کے سبب ایسے ایسے الفاظ بول جاتے یالکھ ڈالتے ہیں جوآپ کے شایانِ شان نہیں ہوتے ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بااَدَب بنائے اوربے اَدَبوں کی صحبت اوراُن کی تحریریں پڑھنے سے محفوظ رکھے ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محفوظ سَدا رکھنا شہا! بے اَدَبوں سے 		اور مجھ سے بھی سَرزَد نہ کبھی بے اَدَبی ہو(1)
	اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپراللہعَزَّ  وَجَلَّاوراُس کے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاخاص کرم تھا کہ آپ  کی تحریر کا انداز اس قدر دلکش ہے کہ خُود اَدَب کو بھی اس پرنازرہے گا ، یوں توآپ تمام مُبارک ہستیوں کادل و جان سے اَدَب بجالاتے مگرپیارے آقا ، دوعالَم کے داتاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مُعاملے میں تو بہت زیادہ اَدَب کا لحاظ رکھا 



________________________________
1 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵