کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں ۔ (1) ٭ … جب بیٹھیں توجُوتے اُتارلیں آپ کے قَدَ م آرام پائیں گے ۔ (2) ٭ … مجْلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بارپڑھ لیں تو گناہ مُعاف ہو جائیں گے اور جواسلامی بھائی مجلِسِ خَیرومَجْلِسِ ذِکرمیں پڑھے تواُس کے لئے اُس خَیْرپرمہرلگادی جائے گی ۔ دعایہ ہے : ’’ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَیعنی تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ! تیرے ہی لئے تمام خُوبیاں ہیں ، تیرے سواکوئی معبودنہیں ، میں تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تَو بہ کرتا ہوں ۔ (3) ٭ … جب کوئی عالِمِ با عَمَل یامُتّقی شَخْص یاسیِّدصاحِب یاوالِدَین آئیں تو تَعْظِیْمًاکھڑے ہوجاناثَواب( كاكام) ہے ۔ منقول ہے کہ ’’ بُزرگوں کی آمد پر یہ دونوں کام یعنی تعظیمی قِیام اور اِسْتِقْبال جائز بلکہ سنَّتِ صحابہ ہے ۔ ‘‘ (4)
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول ، آئیں سنت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو(5)
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی التحلق ، ۴ / ۳۳۹ ، حدیث : ۴۸۲۵ ، بتغیر قلیل
2 - مسند بزار ، مسند انس بن مالک ، ۱۴ / ۹۰ ، حدیث : ۷۵۶۸
3 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی کفارة المجلس ، ۴ / ۳۴۷ ، حدیث : ۴۸۵۷
4 - مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۳۷۰
5 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۷۱