Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
202 - 541
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
بیٹھنے کی چندسُنّتیں اورآداب :
	 ٭ …  سُرین زمین پر رکھیں اور دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے دونوں ہاتھوں سے گھیر لیں اورایک ہاتھ سے دوسرے کوپکڑلیں ، اس طرح بیٹھناسنّت ہے (2) ( لیکن اس دوران گھٹنوں پر کوئی چادروغیرہ اوڑھ لینا بہتر ہے )  ۔  ٭ …  چارزانو ( یعنی پالتی مار کر) بیٹھنابھی حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ثابت ہے ۔ (3)  ٭ …  جہاں کچھ دھوپ اورکچھ چھاؤں ہووہاں نہ بیٹھیں کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکے مَحبوب ، دانائے غُیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رُخْصت ہوجائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہيے کہ وہاں سے اٹھ جائے ۔ (4)  ٭ …  قِبلہ رُخ ہوکربیٹھیں ۔ (5)  ٭ …  سیِّدِی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنلکھتے ہیں : پِیر واُستاذکی نشست پران کی غَیْبَت( یعنی غَیرمَوجُودگی) میں بھی نہ بیٹھے ۔ (6)  ٭ …  جب 



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -     مراٰۃ المناجیح ، ۶ /  ۳۷۸
3 -    ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الرجل یجلس متربعا ، ۴ /  ۳۴۵ ، حدیث : ۴۸۵۰
4 -    ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الجلوس بین الظل والشمس ، ۴ /  ۳۳۸ ، حدیث : ۴۸۲۱
5 -    ابوداود ، کتاب الجنائز ، باب الجلوس عند القبر ، ۳ /  ۲۸۶ ، حدیث : ۳۲۱۲
6 -    فتاوی رضویہ ، ۲۴ /  ۴۲۴