افضل صَدَقہ یہ ہے کہ مُسَلمان علم سیکھے پھر اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے ۔ (1)
پھرذِکْرودُعااورصَلوٰۃ وسَلام ہوتاہے ۔ اس کے بعدنمازِعشاء اورنمازکے بعدحلقے لگتے ہیں ، جس میں مختلف موضوعات پرسُنّتیں اورآداب بتائے جاتے ہیں ، کوئی ایک دُعایاد کروائی جاتی ہے ، فکرِمدینہ کامدنی حلقہ ہوتاہے ۔ پھروقفَۂ آرام ، خوش نصیب عاشقانِ رسول رات اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نمازِ تہجد کی برکات لُوٹتے ہیں ، اذانِ فجر کے بعدصدائے مدینہ ، نمازِ فجر باجماعت ، نماز کے بعد مدنی حلقے میں شرکت اورپھر مدنی انعام پرعمل کرتے ہوئے اِشراق و چاشت کی سعادت پانے کے بعدصلوٰۃ و سلام پر اجتِماع کااِختِتام ہوجاتاہے ۔ اجتماع کے اختتام پر کثیر عاشقانِ رسول سُنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے کہ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شِرکت ہمارے لئے کس قَدَر باعِثِ اَجْروثَواب ہے ، لہٰذا آپ سے مَدَنی التجا ہے کہ سُستی اُڑائیے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تا آخِر شِرکت کو اپنا معمول بنائیے اور ڈھیروں ثَواب کے حَق دار بن جائیے ۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی برکت کا اندازہ اِس مَدَنی بہار سے لگایئے ۔
سنتوں بھرے اجتماع کی مَدَنی بہار :
مرکزالاولیاء( لاہور) کے علاقے ملتان روڈکے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح کی تحریر بھیجی کہ میں لااُبالی( بے فکر) اور شوخ طبیعت کا مالک تھا ۔ ٹِفن بجا کر بچّوں والے گِیت گانے اورقَوّالوں کی نَقْلیں اُتارنے کے مُعامَلے میں خاندان بھرمیں مشہورتھا ۔ شادی ودیگرتقریبات
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتا ب السنہ ، با ب ثواب معلم الناس ا لخیر ، ۱ / ۱۵۸ ، حدیث : ۲۴۳