12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنتوں کی خدمت کے لیے ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کام مُسَلمانوں کوراہِ سُنَّت پرچلانے اورعاشِقانِ رسول میں قرآن و سُنّت کاپیغام پہنچانے میں بہت مُعاوِن ہیں ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شِرکت کرنا“بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتِماع کاآغازبعدنمازِمَغْرِب سورۂ مُلک کی تِلاوت سے ہوتا ہے ۔ فرمانِ مُصْطَفٰے ہے : اس ذات کی قسم جس کے قَبضۂ قُدرت میں میری جان ہے !قرآن کریم کی ایک آیت سننے کا اجرثَبِیْرپہاڑکے برابرصدقہ کرنے سے زیادہ ہے ۔ (1)
غورکیجئے ! جب ایک آیت سننے کا اتنافائدہ ہے تومکمل سُورت کا سننا کس قَدَر اَجْر و ثَواب کاباعِث ہوگا ۔ اجتماع میں تِلاوَت کے بعدنَعْت شریف پڑھی جاتی ہے ۔ نَعْت پڑھنے اور سننے کے بھی کیاکہنے ؟سرکاردوجہانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نَعْت پڑھناحضرات صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانبالخصوص حضرت سیِّدُناحَسّان بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سنّت اورنَعْت سُننا خودپیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنَّتِ کریمہ ہے ۔ اس کے بعدسُنَّتوں بھرے بَیان کی ترکیب ہوتی ہے جس میں عِلمِ دین کے بیش قیمت موتی چننے کو ملتے ہیں ۔ عِلمِ دین حاصِل کرنے کی فضیلت کے بارے میں فرمانِ مُصْطَفٰے ہے : سب سے
________________________________
1 - مسند فردوس ، ۴ / ۳۶۷ ، حدیث : ۷۰۶۱