Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
198 - 541
 ہیں جن کو اِس دُنیا سے پَردَہ کیے کم وبیش973سال کا عَرْصہ بِیت چُکاہے مگرآپ کی علمی و رُوحانی چمک دَمک میں آج بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی  ۔ لاکھوں مُسلمانوں میں آپ کا فیضان جاری وساری ہے ۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکااَصْل وطن اَفْغانِستان کاشہرغزنی ہے ، لیکن لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لیے آپ نے اپناوطن چھوڑکرایک اَنْجان شہرمیں اِقامَت اِخْتِیار فرمائی ۔ اس سے ہمیں بھی یہ درس ملتاہے کہ نیکی کی دعوت دینے کے لیے ہر ماہ کم اَزْ کم تین دن کے مَدَنی قافلے میں ضرور سفر کرناچاہیے اوراس راہ میں آنے والی مُشکلات  کو خَنْدہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے خوب خوب سُنَّتوں کی خِدْمت کے لیے کوشاں رہنا چاہیے ۔ ہر شُعْبے سے مُنْسلک اَفْراد پر اَحْسن اَنْداز میں اِنْفرادی کوشش کرنی چاہیے ۔ 
مجلس اِصْلاح برائے کھلاڑیان :
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں مُختلف شعبہ جات میں خِدْمتِ دین کا کام سراَنْجام دے رہی ہے وہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کے لیے بھی ایک شعبہ بنام”مجلس اِصلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیا ہے ، جس کا بُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک افرادمیں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنااورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد  ’’ مجھے اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  ‘‘ کے مطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذِہْن دیناہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!کئی کھلاڑیوں اوران کے گھروالوں کو اِس مدنی مقصد کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے  ۔ 
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(1)



________________________________
1 -     وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵