ضائِع نہ کرتا ہو ۔ ہر طرف کھانے کی بے حُرمتی کے دِل سوزنظّارے ہیں ، شادی کی تقریبات ہوں یابُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکی نیازکے تبَرّکات ۔ افسوس صَدکروڑافسوس! دَسْترخوانوں اور دریوں پر بے دردی کے ساتھ کھانا گِرایا جاتا ہے ، کھانے کے دوران ہڈّیوں کے ساتھ بوٹی اورمسالابرابر صاف نہیں کِیاجاتا ، گَرْم مَسالے کے ساتھ بھی کھانے کے کثیر اَجزاء ضائِع کر دیئے جاتے ہیں ، تھالوں میں بچا ہوا تھوڑا سا کھانا اور پِیالوں ، پتیلوں میں بچا ہوا شوربادوبارہ استِعمال کرنے کا اکثر لوگوں کا ذِہن نہیں ، اِس طرح کا بَہُت سارا بچا ہوا کھانا عُمُوماًکچراکُونڈی کی نذرکردِیاجاتاہے ۔ اب تک جتنابھی اِسراف کِیاہے ، برائے مہربانی! اُس سے تَوبہ کر لیجئے ، آئندہ کھانے کے ایک بھی دانے اور شوربے کے ایک بھی قَطرے کا اِسراف نہ ہو اِس کا عہد کرلیجئے ۔ وَاللہِ الْعَظِیْم!قِیامت میں ذرّے ذرے کا حِساب ہونا ہے ، یقیناً کوئی بھی قِیامت کے حِساب کی تاب نہیں رکھتالہٰذا سچّی تَوبہ کر لیجئے ۔ دُرُودِ پاک پڑھ کر عَرْض کیجئے : یااَللہ عَزَّ وَجَلَّ!آج تک میں نے جتنا بھی اِسراف کِیا ، اُس سے اور تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے تَوْبہ کرتا ہوں اور تیری عَطا کردہ تَوفیق سے آئندہ گناہوں سے بچنے کی بھرپورکوشش کروں گا ، یاربِّ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میری تَوبہ قَبول فرمااور مجھے بے حساب بخش دے ۔ (1) اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے حضورداتاعلی ہجویریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سِیْرت وکردارکے مُتَعلِّق بیان سنا ۔ آپ پانچویں صدی ہجری کے وہ عظیْمُ الشان بُزرگ
________________________________
1 - فیضانِ سنت ، ص۲۵۴