Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
193 - 541
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کردہ واقعات سے مَعلُوم ہواکہ  اولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے مَزارات پردُعائیں قَبُول ہوتی ہیں ، نیز بُزرگانِ دین اور اَوْلیائے کرام کو ایصالِ ثَواب کرنے کی اَہَمیَّت بھی پتا چلی ، لہٰذاہمارا بھی یہ معمول ہونا چاہئے  کہ جب بھی کسی  بُزرگ کے مَزار شریف پر حاضِری کا شَرَف حاصِل ہو تو صاحِبِ مَزار کوایصالِ ثواب بھی ضرورکیاکریں ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی بڑی بَرکتیں ملیں گی ۔ 
ایصالِ ثواب کی اہمیت : 
	حضرت سیِّدُناابوالقاسم قُشَیْرِیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنَقْل فرماتے ہیں : ایک بُزرگ کابَیان  ہے کہ میں حضرت سیِّدَتُنارابِعہ بَصَریہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاکے حَق میں دُعاکِیاکرتاتھا ، ایک مرتبہ میں نے اُنہیں خواب میں دیکھا ، فرمارہی تھیں : ”تمہارے تَحائِف( یعنی دعائیں اوراِیْصالِ ثَواب) نُور کے تھالوں میں نورانی رومالوں سے ڈھانپے ہوئے ہمارے پاس آتے ہیں ۔ “(1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَوْلیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامسے برکتیں حاصِل کرنے کے لیے ان کے  مَزارات پر حاضِری کے بھی کچھ آداب  ہیں ۔  حاضِری سے پہلے کیا کیااچھی نیتیں ہونی چاہییں ؟ مَزارات پر جاکر کیا دُعائیں مانگنی چاہئیں؟مَزارات پر حاضِری کے کیا کیافَوائدہیں؟وغیرہ وغیرہ یہ سب جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتِی ادارے مَکْتَبـَۃُ الْمَدِیْنہکامطبوعہ48صَفْحات پرمُشْتَمِل رسالہ”مَزاراتِ اولیاء کی حِکایات“ہَدِیّۃً حاصِل کرکے مُطالَعہ فرمالیجئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّمعلومات میں کافی اضافہ ہوگا ۔ آئیے اِسی رسالے کے صفحہ6اور16سے مَزارات پرحاضِری کاطریقہ اوراس کے مَدَنی پھول سنتے ہیں : 



________________________________
1 -    رسالہ قشیریة ، باب رؤیا القوم ، ص ۴۲۴