Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
192 - 541
 اقوالِ بُزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن سنتے ہیں ۔ چنانچہ
حاضریِ مزارات ، برکت  کا سبب : 
(1)…مشہورحَنْبَلی مُحدِّث حضرت سیِّدُناامام خَلَّال ابوبکراحمدبن محمدبَغْدادیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مجھے جب کوئی مُعامَلہ دَرپیش ہوتاہے میں اِمام مُوسیٰ کاظِم بن جَعْفَر صادِقرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکے مَزارپرحاضِرہوکرآپ کاوسیلہ پیش کرتاہوں تواللہعَزَّ  وَجَلَّ میری مُشْکِل آسان کر کے مجھے میری مُراد عَطا فرمادیتاہے  ۔ (1) 
(2)…کروڑوں شافِعِیّوں کے پیشوا حضرت سیِّدُنا امام محمدبن اِدریس  شافعیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : مجھے جب کوئی حاجَت پیش آتی ہے تومیں دو رَکْعَت نَمازاداکرکے امامِ اَعظم ابُوحنیفہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مَزارِپُراَنْوارپرجاکردُعامانگتاہوں ، اللہعَزَّ  وَجَلَّمیری حاجت پوری فرمادیتا ہے ۔ (2) 
(3)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن سلیمانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ مجھے ایک حاجَت تھی اورمیں کافی تَنگدَسْت بھی تھا ۔ میں نے سیِّدُنامَعرُوف کَرخیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی قَبْرِاَنورپر حاضِری دی ، تین بارسورۂ اِخلاص  پڑھی اوراس کا ثَواب آپ اور تمام مُسَلمانوں کی اَرْواح کو پہنچایا ، پھر اپنی حاجت بَیان  کی ۔  جُوں ہی میں وہاں سے واپس آیا تومیری حاجت پُوری ہو چکی تھی ۔ (3) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    تاریخ بغداد ، مقدمة المصنف ، باب ما ذکر فی مقابر بغداد   الخ ، ۱  / ۱۳۳
2 -    الخیرات الحسان ، الفصل الخامس والثلاثون ، ص۹۴
3 -    الروض الفائق ، المجلس الرابع والثلاثون  فی مناقب معروف الکرخی ، ص۱۸۸