Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
191 - 541
 ہوتے ہیں بلکہ زائِرِیْن( اپنے مَزارات کی زِیارَت کرنے والوں ) کی ہِدایت ومددبھی فرماتے ہیں ۔ 
	حضرت سیِّدُناعلامہ اسماعیل حَقّیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : انبیا ، اَولِیااورشُہَداکے اَجسام قَبروں میں بھی نہ تومتغیرہوتے ہیں اورنہ ہی بوسِیدہ کیونکہاللہعَزَّ  وَجَلَّنے اُن کے جِسموں کو اِس خَرابی سے جو گوشت کے گَلْنے سَڑنے سے پیدا ہوتی ہے ، مَحْفُوظ رکھا ہے ۔ (1) 
	شَیْخ عبدُالحق مُحدّثِ دِہلویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اللہعَزَّ  وَجَلَّکے اَولیااِس دارِ فانی سے دارِ بَقا کی طرف کُوچ کرگئے ہیں اور اپنے پَرْوَرْدْگار کے پاس زِندہ ہیں اُنہیں رِزْق دِیاجاتا ہے ، وہ خُوش حال ہیں اور لوگوں کو اس کا شُعُور نہیں ۔ (2) 
	حضرت علّامہ علی قاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : اَوْلِیاءُاللہکی دونوں حالتوں( زِندَگی و مَوت) میں اَصْلاً( کوئی ) فَرْق نہیں ، اِسی لیے کہا گیا ہے کہ وہ مرتے نہیں بلکہ ایک گھر سے دوسرے گھرتشریف لے جاتے ہیں ۔ (3) 
کون کہتا ہے ولی سَب مَر گئے ؟		                              قَیْد سے چُھوٹے وہ اپنے گھر گئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان جَلِیلُ الْقَدْرائمَۂ کِرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی تَصْریحات سے یہ مَعلُوم ہواکہ انبیائے کِرامعَلَیْہِمُ السَّلَام ، شُہَدائے عُظام اوراولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامسب اپنے اپنے مَزارات میں زِندہ ہوتے ہیں اورتَصرُّف بھی فرماتے ہیں ۔ اسی لیے صرف عوام ہی  نہیں بلکہ بڑے بڑے عُلَماواکابرین  کایہ مَعمُول رہاہے  کہ وہ اپنی مُشکلِات کے حَل کے لیے مَزاراتِ مُقَدَّسَہ پرحاضِری دِیاکرتے تھے ۔ آئیے اِس بارے میں تین



________________________________
1 -    روح البیان ، پ۱۰ ، التوبة ، تحت الایة : ۴۱ ، ۳  / ۴۳۹
2 -   اشعة اللمعات ، کتاب الجھاد ، باب حکم الاسراء ، ۳ /  ۴۲۳
3 -    مرقاة المفاتیح ، کتاب الصلاة ، باب الجمعة ، ۳ /  ۴۵۹ ، تحت الحدیث : ۱۳۶۶