Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
187 - 541
 وبَربادِی کاسَبَب بن سکتاہے کیونکہ جب نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ ، نِکاح ، تِجارت ، مَزدُوری اور دیگرمُعامَلات کے بارے میں دِینی مَعلُومات نہ ہوں گی تویقیناً ان کاموں میں  شَرْعی غَلَطیاں بھی سرزدہوجائیں گی جن کی وجہ سے آخرت میں پکڑہو سکتی ہے ۔ لہٰذا زندگی کی اِن اَنمول ساعَتوں کو غَنِیمَت جانتے ہوئے حُصُولِ عِلمِ دین کے لئے کوشاں رہئے اوردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے پابندِسُنت بننے ، گُناہوں سے بچنے اور آخرت کے لیے کُڑھنے کا ذِہْن بنے گا ۔ 
گو ذلیل وخوار ہوں پاپی ہوں میں بدکار ہوں
آپ کا ہوں آپ کا ہوں آپ کا داتا پیا(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مرکز الاولیاء میں تشریف آوری :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت دینااوربُرائی سے مَنْع کرنایہ وہ عظیم کام ہے کہ جس کی تکمیل کے لئے اللہعَزَّ  وَجَلَّنے وقتاًفوقتاًانْبِیاءعَلَیْہِمُ السَّلَامکو اِس دُنیامیں مَبْعُوث فَرمایا ۔ حتّٰی کہ تاجدارِختم نَبُوَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی اِسی مَقصَد کے لیے اِس دُنیا میں تَشرِیف لاے ٔ ۔ آپ کے بعد اُمَّت کو نیکی کی دَعوَت دینے اور ان کی تربِیَت کایہی کام بارگاہِ نَبُوَّت کے براہِ راست تَربِیَت یافتہ صَحابَۂ کِرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے سنبھال لیا ۔ ان کے بعدبھی ہردورمیں بُزرگانِ دین نے اسلامی تعلیمات کے نُورسے لوگوں کے دِلوں کومُنوَّرکیا ۔ حضرت سیِّدُناداتاعلی ہجویریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بھی اسی مَقْصَدکواپناشِعاربَنایااورنیکی کی دعوت کے اِس اَہَم فَرِیضے کونِبھانے کے لیے مرکزالاولیاء( لاہور) پہنچے ۔ آپ نے لاہورمیں عِلم و حِکمَت 



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۵۳۴