Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
186 - 541
	شیْخِ طریقت ، اَمِیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی کتاب”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“صفحہ342پرتحریرفرماتے ہیں : اِس حدیثِ پاک کے تَحْت میرے آقااعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، مَوْلاناشاہ اِمام اَحمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جوکچھ فرمایااُس کا آسان لفظوں میں مختصراًخُلاصہ عَرْض کرنے کی کوشِش کرتاہوں ۔ سب میں اَوَّلِیْن واَہَم تَرِین فَرْض یہ ہے کہ بُنیادی عَقائِدکاعِلم حاصِل کرے ، جس سے آدَمی صَحِیحُ العَقِیدَہ سُنّی بنتا ہے اورجن کے اِنکارومُخالَفَت سے کافِر یاگُمراہ ہوجاتاہے ۔ اِس کے بعدمَسائِلِ نَمازیعنی اِس کے فَرائِض وشَرائِط ومُفسِدات( نمازتوڑنے والی چیزیں) سیکھے تاکہ نَمازصحیح طورپراداکر سکے ۔  پِھرجَب رَمَضانُ الْمُبارَک کی تَشْرِیف آوَری ہوتوروزوں کے مَسائِل ، مالِکِ نِصابِ نامی( یعنی حقیقۃً یاحکماًبڑھنے والے مال کے نِصاب کامالک) ہوجائے توزکوٰۃ کے مَسائِل ، صاحِبِ اِستِطاعَت ہو تومَسائِلِ حَج ، نِکاح کرناچاہے تواِس کے ضَرُورِی مَسائِل ، تاجِرہوتوخریدو فَروخْت کے مَسائِل ، مُزارِع یعنی کاشْتکار( اورزمیندار) پرکھیتی باڑی کے مسائل ، مُلازِم بننے اورمُلازِم رکھنے والے پراِجارہ کے مَسائِل ۔ وَعَلٰی ھٰذَاالْقِیاس( یعنی اوراِسی پرقِیاس کرتے ہوئے ) ہرمُسلمان عاقِل وبالِغ مردوعورت پراُس کی مَوجُودَہ حالَت کے مُطابِق مَسئَلے سِیکھنا فَرْضِ عین ہے ۔ اِسی طرح ہرایک کے لئے مَسائِلِ حَلال وحَرام بھی سیکھنافَرْض ہے ۔ نیز مَسائِلِ قَلْب( باطِنی مسائل) یعنی فرائِضِ قَلْبِیَّہ( باطنی فَرائض) مَثَلاًعاجِزی واِخْلاص اورتَوکُّل وغیرہااوران کوحاصِل کرنے کاطریقہ اورباطِنی گُناہ مَثَلاًتکبُّر ، رِیاکاری ، حَسَدوغیرہااوران کاعِلاج سیکھناہرمسلمان پراَہَم فَرائِض سے ہے ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَعلُوم ہُواکہ دِین کا بُنیادِی عِلْم نہ سیکھناآخرت کی تَباہی



________________________________
1 -   ماخوذازفتاوی رضویہ ، ۲۳ /  ۶۲۳