Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
184 - 541
راہِ خُدا میں سفر :
	آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے زمانے کے کئی عَظِیْمُ الْمَرْ تَبَت( یعنی بُلند رُتبہ) ائمَۂ طَرِیقَت و شَرِیعَت سے عِلم و مَعرِفَت کے جام پیے اورعُمْر کا ایک بَڑا حِصّہ سَفَر میں گُزارا ، جس کا مَقْصَد اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندوں سے مِلنا ، اُن سے فَیض یاب ہونااوراپنے نَفْس کومشقتوں اورتکلیفوں کاعادی بناکراللہعَزَّ  وَجَلَّکی رِضاوخُوشْنُودی پاناتھا ۔ آپ نے کِرْمان ، سِیْستان ، تُرکِسْتان ، ماوَراءَ النَّہْر ، خُوْزِسْتان ، طَبْرِسْتان ، آذربیجان ، فارْس ، عِراق ، شام ، فلسطین اورحجازِمُقَدَّس سَمیت کئی  مُلکوں کا سَفَرکیا ۔ (1) 
	آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجَواں عُمری ہی میں عُلومِ ظاہِری کی تکمیل کرچکے تھے ، آپ کے عِلمی مَقام کا اندازہ اِس واقعے سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مَرتَبہ سُلطان محمودغَزنَوی کی مَوجُودگی میں حضرت سیِّدُناداتاگنج بخش عَلی ہَجْویریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاایک غَیرمُسلِم فَلسَفی سے مُکالَمہ ہوا توآپ نے اپنی عِلْمی قابِلِیَّت  سے  زَبَردَست جوابات کے ذَرِیعے اُسے خاموش کردیاحالانکہ اُس وَقْت آپ کی عُمْر زِیادَہ نہ تھی ۔ اِس مُکالَمے کوسُلطان محمودغَزنَوی کی زِنْدگی کے آخِری سال میں بھی فَرْض کِیا جائے تو اُس وَقْت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عُمْرِ  مُبارَک تقریباً20 سال بنتی ہے ۔ (2) 
میٹھے میٹھے مصطَفٰے کی بارگاہِ پاک میں		کیجئے میری سِفارش آپ یاداتا پیا(3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    ماخوذازاردو دائرۂ معارف اسلامیہ ، داتا گنج بخش ، ۹ /  ۹۴
2 -    کشف المحجوب مترجم( ضیاء القرآن)  ، پیش لفظ ، ص۱۲ ، ملخصًا
3 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۵۳۴