نمازِفجرپڑھے بغیرہی سوجائیں ، عام دنوں میں بھی پانچوں نمازیں حتّٰی کہ جُمُعہ تک نہ پڑھیں ، پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری سُنَّت داڑھی شریف مُنڈوائیں یا ایک مُٹّھی سے گھٹائیں ، سُنَّتوں کوچھوڑکرنِتْ نئے فیشن اَپنائیں ، حُسنِ اَخْلاق کے بَجائے بَداَخْلاقی سے پیش آئیں توایسی مَحَبَّت کامل کیسے ہوگی؟جبکہ حقیقی مَحَبَّت تو اس بات کا تَقاضا کرتی ہے کہ حُقُوق کی اَدائیگی میں سرکارِدوجہاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوسب سے مُقَدَّم رکھیں کہ آپ کے لائے ہوئے دِین کودل وجان سے تسلیم کرکے عمل پیراہوں ، آپ کی تعظیم بَجالائیں ، ہرشخص اور ہرچیزیعنی اپنی ذات ، اَولاد ، ماں باپ ، عزیز واَقارِب اوراپنے مال واَسباب پر آپ کی رِضا وخُوشنودی کوترجیح دیں(1) اورجس کام سے آپ نے مَنْع فرمایااس سے بچنے کی کوشش کرتے رہیں ، اگر بتقاضائے بَشَرِیَّت اس کااِرْتکاب کر بیٹھیں تواللہعَزَّ وَجَلَّکی رحمت سے بخشے جانے اورروزِ محشرآپ کی شَفاعت پانے کی اُمید رکھتے ہوئے سچّی توبہ کریں اور آئندہ اس کی طرف جانے کاخیال بھی اپنے دل میں نہ لائیں ۔ آیئے !سچّے دل سے اس بات کاعہدکرتے ہیں کہ آج کے بعدہماری کوئی نمازقَضا نہیں ہوگیاِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ… بلکہ آج تک جتنی نَمازیں قَضا ہوئی ہیں توبہ کرکے انہیں اَدابھی کریں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ… جُھوٹ ، غیبت ، چُغْلی ، وعدہ خِلافی ، دھوکادَہی وغیرہ گُناہوں سے بچتے رہیں گے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ…فیشن پرستی کوچھوڑکرسُنَّت کے مُطَابِق لباس پہنیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ… فلمیں ڈرامے ، گانے باجے چھوڑ کر صِرْف مدنی چینل دیکھیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ۔
میں بچنا چاہتا ہوں ہائے پھر بھی بچ نہیں پاتا
گُناہوں کی پڑی ہے ایسی عادت یا رسولَ اللہ
________________________________
1 - اشعۃ اللمعات ، کتاب الایمان ، فصل اول ، ۱ / ۵۰ ملخصاً