Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
178 - 541
 ’’ سُنَّتیں اورآداب  ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔ 
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار
سنّتوں کی تربیت کے قافِلے میں بار بار(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 ٭…٭…٭…٭
بہتے پانی میں غسل کاطریقہ
اگربہتے پانی مثلاًدریا ، یانہرمیں نہایاتوتھوڑی دیراس میں رُکنے سے تین بار دھونے ، ترتیب اوروُضویہ سب سنتیں اداہوگئیں ۔ اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اعضاء کوتین بارحرکت دے ۔ اگرتالاب وغیرہ ٹھہرے پانی میں نہایا تواعضاء کوتین بارحرکت دینے یاجگہ بدلنے سے تَثْلِیْث( تَثْ ۔ لِیْ ۔ ثْ) یعنی تین باردھونے کی سنت اداہوجائے گی ۔ برسات میں( یانل یافوارے کے نیچے ) کھڑا ہونابہتے پانی میں کھڑے ہونے کے حُکم میں ہے ۔ بہتے پانی میں وضوکیاتووہی تھوڑی دیراس میں عضوکورینے دینااورٹھہرے پانی میں حرکت دیناتین بار دھونے کے قائم مقام ہے ۔ ( الدرالمختارمعہ ردالمحتار ، ۱ /  ۳۲۰) وضواورغسل کی ان تمام صورتوں میں کلی کرنااورناک میں پانی چڑھاناہوگا ۔( نمازکے احکام ، غسل کاطریقہ ، ص۱۱۳)



________________________________
1 -   وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۶۳۵