Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
177 - 541
 گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔   ‘‘ (1)  ٭ …  دومسلمانوں کابوقْتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے ۔  ٭ …  رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں ۔  ٭ …  ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : یَغفِرُاللہُ لَنَاوَلَکُم( یعنیاللہعَزَّ وَجَلَّہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے ) ۔  ٭ …  دومسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جودعامانگیں گے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّقَبول ہوگی ہاتھ جداہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہوجائے گی ۔ (2) اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ٭ …  آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُورہوتی ہے ۔  ٭ …  جتنی بارملاقات ہوہربارہاتھ ملاسکتے ہیں ۔   ٭ …  سنّت یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیاجائے ۔ (3)  ٭ …  بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں ٭ …  اگراَمْرَد( یعنی خُوبصُورت لڑکے ) سے ہاتھ ملانے میں شہوت آتی ہو تواس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شہوت آتی ہوتواب دیکھنا بھی گناہ ہے ۔ (4) مُصافَحَہ کرتے ( یعنی ہاتھ ملاتے ) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے ۔ (5) 
	طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت  ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب  



________________________________
1 -    شعب الایمان ، باب فی مقاربة وموادة اهل الدین ، فصل فی المصافحة...الخ ، ۶ /  ۴۷۱ ، حدیث : ۸۹۴۴
2 -    مسند احمد ، مسند انس بن مالک ، ۴ /  ۲۸۶ ، حدیث : ۱۲۴۵۴
3 -    درمختار ، کتاب الحظر والاباحة ، باب الاستبراء وغیرہ ، ۹ /  ۶۲۹
4 -    درمختار ، کتاب الصلاة ، ۲ /  ۹۸
5 -    درمختار ، کتاب الحظر والاباحة ، باب الاستبراء وغیرہ ، ۹ /  ۶۲۹