Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
176 - 541
مدنی اِنقلاب بر پا کر دیا اور یُوں اس عاشِقِ رسول کی ’’ اِنفرادی کوشش  ‘‘ کی برکت سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب ہوگیا ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
ہاتھ ملانے کی سنتیں اورآداب :
	آئیے !شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے 101مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چندسنتیں اورآداب سنتے ہیں : پہلے دوفرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ ہوں :  ٭ …   ’’ جب دومسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تواللہعَزَّ  وَجَلَّان کے درمیان سو( 100) رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے ( 99) رحمتیں زیادہ پُرتَپاک طریقے سے ملنے والے اوراچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں ۔   ‘‘ (2)  ’’ جب دودوست آپس میں ملتے ہیں اورمُصافَحَہ کرتے ہیں اورنبی( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پردُرُودپاک پڑھتے ہیں توان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے 



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -    معجم اوسط ، ۵ / ۳۷۹ ، حدیث : ۷۶۷۲