Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
175 - 541
مدنی بہار : میٹھے بولوں میں کھوگئے
	بابُ المدینہ( کراچی پاکستان) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میں  بَحرِعِصیاں( گناہوں کے سمندر) میں مُسْتَغْرق( ڈُوبا ہوا) اپنی زِندگی کے  ’’ انمول ہیرے   ‘‘ غَفْلت کی نذرکئے جارہاتھا ، رات گئے تک دوستوں کے ساتھ خُوش گپیوں میں مصروف رہنامیرا معمول تھا ۔ 18رَمَضانُ الْمبارک١٤٢٩؁ ھ  بمطابق19ستمبر2008؁ءکوحَسبِ معمول ہم دوست مل کربیٹھے مذاق مسخریوں میں مشغول تھے اوراس کے سبب مجلس سے قہقہوں کے فوارے اُبَل رہے تھے ، اِسی دوران دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک عاشِقِ رسول ہمارے پاس تشریف لائے ، اُنہوں نے سلام کیااوربیٹھ گئے ، ان کی آمد سے ہماری محفل میں کچھ سنجیدگی آئی ، اُنہوں نے ہمیں نہایت عُمدہ مدنی پُھولوں سے نوازا ، ان کے حُسنِ آواز اور مدنی انداز سے ہمیں اتناسُرورملاکہ ہم ان کے میٹھے بولوں میں کھوگئے ۔ کچھ دیربعدوہ جانے لگے توہم نے عرض کی : بھائی!مزیدکچھ دیرتشریف رکھیئے ! اورہمیں اچھی اچھی باتیں بتایئے ، نیکی کی دعوت کاجذبہ رکھنے والے اسلامی بھائی نے ہماری درخواست منظورفرمالی ۔ دورانِ گُفْتگوفکرِآخرت واِصْلاحِ اُمَّت کاموضوع بھی زیرِبحث رہا ، اس عاشِقِ رسول کی پُرتاثیراِنْفرادی کوشش نے ہمارے دِلوں پر گہرے اثرات چھوڑے ۔  دوسری رات ہم پھر اسی جگہ محفل سجائے ان اسلامی بھائی کے منتظرتھے کہ حَسبِ اُمید وہ تشریف لائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ چلنے کی دعوت پیش کی ، ان کے کرداروگُفتارکو دیکھ کر کم اَزْ کم میں توانکارنہ کرسکااوران کے ساتھ فیضانِ مدینہ کی پاکیزہ فضاؤں میں پہنچ گیا ۔ خوفِ خدا وعِشقِ مصطفٰے کاجذبہ دل میں اُجاگرکرنے والے رُوح پَرورمدنی ماحول نے میرے دل میں