کے لیے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کرحِصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام مُسلمانوں کونیکی کی راہ پرگامزن کرنے اورگناہوں سے بچانے میں بہت مُعاوِن ہیں ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام اپنے اَعْمال کامُحاسَبہ کرتے ہوئے ” مَدنی انعامات پرعَمَل کرنا“ ، روزانہ فکرِ مدینہ کرکے مدنی انعامات کا رِسالہ پُرکرنااورہرمَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے یہاں کے ذمَّہ دارکوجمع کروادینابھی ہے ۔ ہمارے اَسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام بھی نہ صرف خُودفکرِآخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کوبھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ
حضرت سیِّدُنامحمد بن علی کتّانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ بظاہرتوتم دُنیا میں رہولیکن دل آخِرت( کی تیاری) میں مَشغُول رہے ۔ (1)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اس پُرفِتَن دَورمیں آخِرَت کی تَیارِی کا ذِہْن بنانے ، نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طَریقوں پر مُشتَمِل مَدَنی اِنْعامات بَصُورتِ سُوالات عطا فرمائے ہیں ، لہٰذاہمیں بھی روزانہ فکر ِمدینہ کرتے ہوئے ، مَدَنی اِنْعامات کارِسالہ پُرکر کے ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ذِمّہ دار کوجَمع کروانے کا مَعمُول بَنالیناچاہئے اوردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہنا چاہئے ، اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّدِین ودُنیاکی ڈھیروں ڈھیربھلائیاں ہاتھ آئیں گی ۔ آئیے !اسلامی بھائیوں کے 72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر22 ”اِنفرادی کوشش“والے مدنی اِنعام کی برکتوں سے مالامال ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں :
________________________________
1 - طبقات الصوفية للسلمی ، الطبقةالرابعة ، ص۲۸۳