جوانی کے مَقْصد کوسمجھنے اورعبادت میں دل لگانے میں کافی حد تک مُعاوِن ثابت ہوگا ۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اسے پڑھاجاسکتا ہے ، نیزڈاؤن لوڈ( Download) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے جوانی میں عبادت کے فضائل سُننے کی سعادت حاصل کی ۔ جو لوگ اپنی جوانی کے گلشن کو عبادت ورِیاضت کے خُوش نُمامہکتے پُھولوں سے سجاتے ہیں ، وہاللہعَزَّ وَجَلَّکوبَہُت محبوب ہوتے ہیں ، ان کی پیشانیوں سے عبادت کانُورجھلکتاہے اوروہ بُڑھاپے میں بھی صحت مندوتَنْدُرُست رہتے ہیں اورمرنے کے بعد جنَّت کی اَبدی نعمتوں سے لُطف اَندوزہوتے ہیں ۔ اے کاش! ہم بھی پنج وَقْتہ نمازِ باجماعت مسجد کی پہلی صَف میں پڑھنے والے پکّے نمازی ، تہجد ، اِشراق وچاشت کے نوافل کے عادی اور سُنّتو ں پر عمل کرنے والے بن جائیں ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عبادت میں گزرے مِری زِندگانی کرم ہو کرم یا خدا یا اِلٰہی(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مَدَنی اِنعامات پرعَمَل“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے ، گُناہوں سے بچنے اورنیکی کی دَعوَت کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے ، سُنَّتوں کی خِدمت
________________________________
1 - وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۱۰۵