Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
172 - 541
اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ		تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدَنی ماحول
تمہیں لُطف آجائے گا زندگی کا		قریب آکے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
نبی کی مَحَبَّت میں رونے کا انداز		چلے آؤ سِکھلائے گا مَدَنی ماحول
سَنور جائے گی آخِرت اِنْ شَآءَ اللہ		تم اپنائے رکّھو سدا مَدَنی ماحول(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رسالہ”جوانی کیسے گزاریں؟“ کا تعارُف :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نوجوانوں میں  عبادت کا ذَوق پیدا کرنے اورسُنَّتوں پرعمل کاشوق بڑھانے  کے لیے شیْخِ طریقت ، اَمِیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ۱۸ربیعُ الاَوَّل  ۱۴۱۲؁ھ بمطابق26 ستمبر1991؁ء ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے اَوَّلین مدنی مرکزجامع مسجدگلزارِحبیب( واقع گلستانِ اَوکاڑوی بابُ المدینہ کراچی) میں ’’ جوانی کی عبادت کے فَضائل  ‘‘ کے عُنوان سے بیان فرمایاتھا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ نے اس کی مددسے نئے مواد کے کافی اضافے کے ساتھ”جوانی کیسے گزاریں؟“کے نام سے ایک رسالہ مُرتّب کیا ہے ۔  اس رسالے میں قرآنی آیات ، نصیحت آموزاحادیث پاک اور مختلف بزرگوں کے حکمت سے بھرپُورواقعات کے ذریعے نوجوان طبقے کوعبادت کی جانب راغب کرنے ، اللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکاسچاغلام بنانے اورانہیں قبروآخرت کی فکر پیداکرنے کی ترغیب دلائی  گئی ہے ۔ آپ بھی اس رسالے کو مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہسے ہدیۃً طلب فرماکراَوَّل تاآخر مُطالَعہ فرمالیجئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّیہ رسالہ 



________________________________
1 -   وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۶۴۶