گُناہوں کے سیلاب میں بہنے والے نوجوانوں کی اِصْلاح اوراَخْلاقی تَربِیَت کے لیے تبلیْغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت63روزہ مدنی تَربیتی کورس بھی ہوتاہے ۔ اس کورس کی اِفادِیَّت و اَہَمیَّت کے مُتَعَلِّق شیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ’’ فیضانِ سُنَّت ، جلد اوّل صفحہ510 ‘‘ پر فرماتے ہیں :
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!عاشِقانِ رسول کی صحبتوں سے مالامال63روزہ( مدنی) تربیتی کورس آخِرت کے لیے اِس قَدَر نَفع بخش ہے کہ اس میں جوکچھ سیکھنے کوملتاہے ، اُس کی تفصیلات معلوم ہوجانے کے بعد شاید دِین کا دَرد رکھنے والا ہر مُسلمان یہ حسرت کرے گا کہ کاش! مجھے بھی63روزہ( مدنی) تربیتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل ہوجائے !اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!بابُ المدینہ( کراچی) کے علاوہ دِیگرشہروں میں بھی( مدنی) تربیتی کورس کاسلسلہ کیا جاتاہے ۔ اِس میں بعض وہ عُلُوم حاصِل ہوتے ہیں ، جن کاسیکھناہرعاقِل ، بالِغ مسلمان پرفرض ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!( مدنی) تربیتی کورس میں وُضو و غُسْل کے علاوہ نماز کاعملی طریقہ سکھایا جاتا ، غسْلِ میّت ، تجہیزوتکفین ، نمازِجنازہ ونمازِعیدکی تَربِیَت ہوتی ہے ۔ مدنی قاعدہ کے ذَرِیعے دُرُست مَخارِج کے ساتھ قرآنی حُروف کی اَدائیگی کی تعلیم دی جاتی ہے اورقرآنِ کریم کی آخِری20سُورَتیں زَبانی حِفظ اور سُوْرَۃُ الْمُلک کی مَشْق کروائی جاتی ہے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!اس مدنی تربیتی کورس کی برکت سے بہت سے نوجوان دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے ہیں اور اُن کی بے رونق زندَگیوں میں مَدَنی بہاریں آگئیں اوروہ اپنی جوانی کے پُربہاراَیّاماللہعَزَّ وَجَلَّاوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نام پروقْف کرکے اِس مدَنی مقصَدکہ ’’ مجھے اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے “ کو عام کرنے والے بن گئے ۔