Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
167 - 541
سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیوں میں دل لگانے کی کوشش کیجئے اورکسی گُناہ کو چھوٹاسمجھ کرہرگزنہ کیجئے کیونکہ ایک گُناہ کئی بُرائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے ۔ چنانچہ
ایک گُناہ کے ساتھ10بُرائیاں :
	اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَربن خطّابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا : بے شک گُناہ اگرچہ ایک ہی ہومگراپنے ساتھ10بُرائیاں لے کرآتاہے : ( ۱) …جب بندہ گناہ کرتاہے تواللہعَزَّ  وَجَلَّ کوناراض کرتاہے جبکہ وہ اس  گناہ پربندے کی گرفت کرسکتاہے ۔ ( ۲) …گناہ کرنے والا اِبلیس لَعِیْن کوخوش  کرتاہے ۔ ( ۳) …جنّت سے دُورہوجاتاہے ۔ ( ۴) …جہنّم کے قریب آجاتا ہے ۔ ( ۵) …وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے ۔ ( ۶) …وہ خودکو ناپاک کربیٹھتاہے حالانکہ وہ پاک تھا ۔ ( ۷) …وہ اعمال لکھنے والے فَرِشْتَوں کواِیذادیتا ہے ۔  ( ۸) …وہ حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواُن کی قبراَنورمیں رَنْجِیْدہ کرتاہے ۔ ( ۹) …وہ  اپنی  نا فرمانی پرزمین وآسمان اورتمام مخلوق کواپنے خلاف گواہ بنا لیتا ہے ۔ ( ۱۰) …وہ تمام انسانوں سے خیانت اورتمام جہانوں کے پروردگارعَزَّ  وَجَلَّکی نافرمانی کرتاہے ۔  (1) 
ہماری بگڑی ہوئی عادتیں نکل جائیں		ملے گُناہوں کے اَمراض سے شِفا یارَبّ(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی قابل غورمقام ہے کہ گُناہ اگرچہ ایک ہی ہوتا ہے مگر اس کی وجہ سے انسان10بُرائیوں کاشکارہوجاتاہے ، لہٰذا اگر بَتقاضائے بَشَرِیَّت



________________________________
1 -    بحر الدموع ، الفصل الثانی : عواقب المعصیة ، ص۳۰ ، ۳۱
2 -   وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۷۶