Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
165 - 541
انٹرنیٹ چُھری کی مانندہے : 
	انٹرنیٹ  ایک چُھری کی مانند ہے ، جس کاصحیح اور غلط دونوں ہی استعمال ہیں مگر افسوس! ہمارے معاشرے میں انٹرنیٹ کاغلط استعمال زیادہ ہے ، انٹرنیٹ پرموجودفُحْش مضامین اور کہانیوں ، گندی تصویروں اورنفسانی خواہشات کو بھڑکانے والی بیہودہ فِلموں اورڈرامَوں نے نوجوان نسل کے اَخلاق وکرداراورعادات واطوارکوتباہ وبربادکردیا ہے ۔  ساری ساری رات اِنٹرنیٹ پربڑی بے دردی کے ساتھ اپناپیسہ ، قیمتی وقت ضائع کرنے ، جھوٹ بولنے ، دھوکادینے اوربَلَیْک مَیْل کرنے جیسی برائیاں ہمارے مُعاشرے کے نوجوانوں میں بڑی تیزی سے عام ہوتی جارہی ہیں ۔ پہلے توانٹرنیٹ  کا استعمال صرف کمپیوٹر تک محدود تھا مگر جب سے یہ سہولت موبائل فون پرآئی ہے تو چھوٹی عُمْرکے بچے خاص طورپراس وبا کے شکار ہوکر اپنا مستقبل  ضائع کررہے  ہیں ۔ اس بیماری میں مبتلا نوجوان تعلیم سے محروم ہوکر مُعاشرے میں کوئی اہم مقام پانے کے بجائے اَخلاق وتمیزکھوکرذلیل وخوار ہوتے نظر آرہے ہیں  ۔ خدارا!غفلت سے بیدارہوجائیے ! اور اپنی اِصْلاح کے ساتھ ساتھ اپنی اَوْلاد کی اِصْلاح کا بھی ذِہْن بنائیے  ۔ اگرہمیں اپنے بچوں کواس جدید ٹیکنالوجی سے مُتعارف کروانا ہی ہے تو اس کاصحیح اِسْتعمال بھی سکھائیں اوران کی نگرانی بھی کرتے رہیں ۔ اِنْٹر نیٹ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا اوراپنی اَوْلاد کا قیمتی وَقْت صحیح جگہ استعمال کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net وزٹ کیجئے  ۔ 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اس ویب سائٹ پرقرآنِ پاک ، ترجمۂ کنزالایمان ، تفسیر ، حدیث ، فقہ ، سیرت اورتصوُّف وغیرہ موضوعات پرمشتمل اردو ، انگلش ، عربی ، ہندی ، گجراتی اوردنیا