جُنَیْدبغدادیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک بُوڑھے شخص کودیکھاجوبھیک مانگ رہاتھا ، آپ نے فرمایا : اس شخص نے جوانی میںاللہعَزَّ وَجَلَّکے حُقُوق کو ضائع کیاتواللہعَزَّ وَجَلَّ نے بُڑھاپے میں اس کی قوّت کو ضائع فرما دیا ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں نے اپنی جوانی کے گُلشن کو عبادت وریاضت کے پانی سے سیراب کیااورگُناہوں سے بچتے رہے تواللہعَزَّ وَجَلَّنے بُڑھاپے میں بھی ان پرجوانی کے اثرات باقی رکھے ۔ مگرافسوس!ہماری نوجوان نَسْل عبادت و تِلاوت میں مشغول رہنے کے بجائے موبائل فون ، اِنْٹرنیٹ ، سوشل میڈیا( Social Media) اور ٹی وی کے غلط اِسْتعمال کے سبب اپنا قیمتی وَقْت بے دَرْدی و بے فکری کے ساتھ برباد کرتی نظرآتی ہے ۔ موبائل فون جدید ٹیکنالوجی کاایک حصّہ ، وَقْت کی ضرورت اوررابطے کا اَہَم ذریعہ ہے ۔ جہاں یہ ہمارے لیے مُفیدہے وہیں اس کا غلط اِسْتعمال بہت سے نُقْصانات کا باعث بھی بن رہا ہے ۔ ہمارے اسکول وکالج کے وہ طلبہ و طالبات جنہیں ہم مُستقبل کے معمار کہتے ہیں وہ اس آفَتِ بدکا شکار ہوچکے ہیں ، کوئی وڈیو گیمز کادیوانہ ہے توکوئی فلمی گانوں کا مَتْوالا ، کسی کامَیْمَوری کارڈحَیاسوزوڈیوزسے بھراہواہے توکوئی نائٹ پیکجزسے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ساری ساری رات بیہودہ اورفُحْش گُفْتگُومیں گُزاررہاہے ۔ اسی طرح انٹرنیٹ ، دورِ جدید کی اَہَم اورمُفیداِیْجادہے اس کے دِینی اوردُنیوی بے شُمارفوائدہیں مگراس کے ذَریعے بھی نوجوانوں میں بہت سی بُرائیاں عام ہوتی جارہی ہیں ۔
________________________________
1 - مجموع رسائل ابن رجب ، نور الاقتباس فی مشکاة...الخ ، ۳ / ۱۰۰