Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
160 - 541
جوانی کو بڑھاپے سے پہلے غنیمت جانو : 
	حدیْثِ پاک میں ہے کہ پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو : ( ۱) …بُڑھاپے سے پہلے جوانی کو( ۲) …بیماری سے پہلے تَنْدُرُسْتی کو( ۳) …فقیری سے پہلے اَمیری کو( ۴) …مَصروفیّت سے پہلے فُرصَت کو اور( ۵) …موت سے پہلے زِنْدَگی کو ۔ (1) 
	اگرہم  بھی اپنی جوانی کو غَفْلت میں گنوانے کے بجائے قبر وآخرت کی تیاری میں  لگائیں گے تواس کی برکت سے نہ صرف  ہماری دُنیا بہتر ہوگی بلکہ قَبْر میں بھی رَبَّ تَعالیٰ کی نَوازشوں کی چھما چھم بارشیں ہوں گی ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّآئیے !اس ضمن میں ایک بہت ہی پیاری حکایت سُنتے ہیں ۔ چنانچہ
حکایت : صالح نوجوان کے لیے دو جنتیں
	اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے زمانے میں ایک صالح نوجوان ہروقت مسجدمیں مَشْغولِ عبادت رہتاتھا ، امیرالمؤمنینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی اس پر رشک فرماتے تھے ، وہ  رات کی نماز پڑھ کر اپنے بوڑھے باپ کی خدمت کے لئے چلا جاتا ، اُس کے راستے میں ایک عورت کا گھر پڑتا تھاجو اُسے فتنہ میں ڈالنا چاہتی تھی ، وہ روزانہ اُس کی راہ میں  بیٹھتی  تھی ، ایک رات جب وہ نوجوان اُس کے پاس سے گزرا تو وہ اُسے بہکانے  لگی حتّٰی کہ نوجوان اُس کے پیچھے ہولیا ، جب وہ دروازے پر پہنچا تووہ عورت گھر میں داخل ہوگئی ، نوجوان نے جیسے ہی دروازے میں داخل ہوناچاہاتواُسے قرآنِ کریم کی یہ آیت یاد آگئی : 
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّهُمْ طٰٓىٕفٌ
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک وہ جوڈروالے ہیں جب



________________________________
1 -    مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الزهد ، باب ماذکر عن نبینا فی الزهد ، ۸ /  ۱۲۷ ، حدیث : ۱۸