Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
16 - 541
جیسے میرے سرکارہیں ایسانہیں کوئی : 
	اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سیِّدُنافارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے عشْقِ رسول کے کیا کہنے ! جب آپ کوحُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی یاد آتی توبے قَرار ہوجاتے اور فِراقِ محبوب میں گِریہ وزاری کرتے ۔ چُنانچہ آپ کے غُلام حضرت سیِّدُنااَسْلَمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : امیْرُالمؤمنین حضرت سیِّدُناعمرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمکی مَدَنی سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاذِکْرکرتے تورونے لگتے اورفرماتے :  ’’ پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّملوگوں میں سب سے زِیادہ رَحْم دل ، یتیم کے لئے والداورلوگوں میں دِلی طورپرسب سے زِیادہ بَہادُرتھے ، آپ نِکھرے نِکھرے چہرے والے ، مہکتی خُوشبووالے اورحَسَب کے اِعتبارسے سب سے زِیادہمُکَرَّمتھے ، الغرض اَوَّلین وآخرین میں آپ کی مِثْل کوئی نہیں ۔   ‘‘ (1) 
ہے کلامِ اِلٰہی میں شَمْس و ضُحٰے ترے چہرۂ نور فَزا کی قسم
قَسمِ شبِ تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زُلفِ دوتا کی قسم
تِرے خُلْق کو حَق نے عظیم کہا تِری خِلْق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا ترے خالِقِ حُسن واَدا کی قسم(2)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضورنَبیِّ کریم ، محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے آقاومولیٰ ہیں ، ہم سب آپ کے اَدْنیٰ غُلام ہیں اورغُلام چاہے کیسے ہی اَعْلیٰ مرتبہ پر کیوں نہ پہنچ جائے مگر اپنے مَولیٰ کی مَحَبَّت اوراس کی عقیدت ہمیشہ اس کے دل میں قائم رہتی ہے ، وہ اس کے اِحْسانات  کوکبھی فراموش نہیں کرتا ، ہر ایک کے سامنے



________________________________
1 -   جمع الجوامع ، ۱۰ /  ۱۶ ، حدیث : ۳۳
2 -     حدائق بخشش ، ص۸۰