Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
155 - 541
کہاں سے کمایا؟( ۴) …کہاں خَرچ کیا؟اور( ۵) …اپنے عِلْم پر کہاں تک عمل کیا؟(1) 
	جوخُوش نصیب اپنی جوانی کی قَدرکرتے ہوئے نَفْسانی خواہشات سے مُنہ موڑ کر خالصتًااللہعَزَّ  وَجَلَّکی رِضاکے لیے اپنے شب وروزعِبادت ورِیاضت میں بَسرکرتاہے وہ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پالیتاہے ۔ آئیے !اِس ضِمْن میں چارفرامیْنِ مُصْطَفٰے سُنتے ہیں : 
عبادت گزار نوجوان کا مقام :
(1)…ارشادفرمایا : جوانی میں عبادت کرنے والے کوبُڑھاپے میں عبادت کرنے والے پر ایسی ہی فضیلت  حاصل ہے جیسی  مُرسَلِینعَلَیْہِمُ السَّلَامکو تمام نبیوں پرہے ۔ (2) 
72صِدِّیقین کے ثواب کا حقدار :
(2)…ارشادفرمایا : جس نوجوان نے لذّتِ دُنیااوراس کے عیش وعِشْرت کوچھوڑدیااور جوانی میںاللہعَزَّ  وَجَلَّکی اِطاعت کی جانب پیش قَدمی کی تواللہعَزَّ  وَجَلَّاس خوش نصیب کو 72صِدِّیقِین کے برابرثواب عطا فرمائے گا ۔ (3) 
اللہعَزَّ  وَجَلَّ کاحقیقی بندہ :
(3)…ارشادفرمایا : بے شکاللہعَزَّ  وَجَلَّاپنی مخلوق میں اس خُوبصورت نوجوان کوزِیادہ پسند فرماتاہے جس نے اپنی جوانی اورحُسن وجمال کوعبادت میں صَرف کیااوراللہعَزَّ  وَجَلَّفَرِشْتَوں کے سامنے ایسے بندے پرفَخْرکرتے ہوئے ارشادفرماتاہے کہ ’’ یہ میراحقیقی بندہ ہے ۔   ‘‘ (4) 



________________________________
1 -    ترمذی ، کتاب صفة القیامة...الخ ، باب فی القیامة ، ۴ / ۱۸۸ ، حدیث : ۲۴۲۴
2 -    الترغیب فی فضائل الاعمال ، باب فضل عبادة الشاب...الخ ، ص۷۸ ، حدیث : ۲۲۸
3 -    حلیة الاولیاء ، شریح بن الحارث الکندی ، ۴ /  ۱۵۱ ، حدیث : ۵۰۸۳
4 -    الترغیب فی فضائل الاعمال ، باب فضل عبادة الشاب...الخ ، ص۷۸ ، حدیث : ۲۲۹