Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
154 - 541
 صحّت ، جوانی ، مالداری اور زِنْدَگی کوضائِعنہ جانے دو ، اِس میں نیک اَعمال کرلوکہ یہ نعمتیں باربارنہیں ملتیں ۔ ( مزیدفرماتے ہیں : ) جَوانی کھیل کُودمیں گنواکر بڑھاپے میں جبکہ اَعضاء بے کارہوجائیں ، کثرتِ عِبادت کی خواہش کرنابے وقوفی ہے ، جو( عمل) کرناہے جَوانی میں کرلوکہ جَوان نیک آدمی  کابَہُت بڑا دَرَجہ ہے ۔ (1) 
رِیاضَت کے یہی دن ہیں بُڑھاپے میں کہاں ہِمّت
جو کچھ کرنا ہو اب کر لو ابھی نُوریؔ جَواں تم ہو(2)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جوانی یقیناًاللہعَزَّ  وَجَلَّکی عَطاکردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم  نعمت ہے کہ جس کاکوئی مول نہیں ، ایک بارچلی جائے توپھراَربوں ، کَھربوں روپے خَرچ کرنے سے بھی حاصل نہیں ہوتی ، اگرہم نے دُنیامیں رہتے ہوئے اپنی جوانیاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اِطاعت وعِبادت میں بَسرکی ہوگی تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّبروزِقیامت حسرت ونَدامت سے بچ سکیں گے ، وَرْنہ اس نعمت کی ناقَدری کے سبب شَدیدذِلَّت وخَواری اُٹھانی پڑسکتی ہے ۔ کیونکہ قیامت کے دن جوانی سے مُتَعَلِّق بھی سوال کِیاجائے گا ۔ چُنانچہ
پانچ سُوالات : 
	حضورنَبِیِّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : قیامت کے دن بندہ اُس وَقْت تک قدم نہ اُٹھا سکے گاجب تک اس سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال نہ کر لیا جائے : ( ۱) …عُمْرکن کاموں میں گُزاری؟( ۲) …جَوانی کن کاموں میں صَرف کی؟( ۳) …مال 



________________________________
1 -   مراٰۃالمناجیح ، ۷ / ۱۶ ، ملخصاً
2 -    سامان بخشش ، ص ۱۴۳