Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
151 - 541
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
	اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت : 
	شہنشاہِ خُوش خِصال ، پیکرحسن وجمالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ خُوشبودارہے : بے شکاللہعَزَّ  وَجَلَّنے میری قَبْرپرایک فِرشْتہ مقَرَّرفرمایاہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے ، پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اور اس کے باپ کا نام پیش کرتا ہے کہ فُلاں بن فُلاں نے آپ پردُرُودِ پاک پڑھا ہے ۔ (1) 
دُور و نزدیک کے سُننے والے وہ کان		کانِ لعْلِ کرامت پہ لاکھوں سَلام(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان کا موضوع ’’ جوانی میں عبادت کے فضائل“ہے ۔ عام طورپرجوانی کے دنوں میں بے فکری برتی جاتی ہے اوراِن حَسین لمحات کی بے قَدری بڑھاپے میں پچھتاوے کاسبب بنتی ہے ۔ لہٰذاجب تک جوانی باقی اورصحت سَلامت ہے اسے زِیادہ سے زِیادہ عبادت میں گُزارنا بہت ضروری ہے ۔ 
عبادت گزار نوجوان :
	ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں نے ایک نوجوان کوآبادی اورلوگوں



________________________________
1 -    مسند بزار ، مسند عمار بن یاسر ، ۴ / ۲۵۴ ، حدیث : ۱۴۲۵
2 -   حدائق بخشش ، ص۳۰۰