بوسیدہ ہوجائے تواُسے جَلایانہ جائے ۔ (1)
میں ادب قراٰن کا ہر حال میں کرتا رہوں
ہر گھڑی اے میرے مولیٰ تجھ سے میں ڈرتا رہوں
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول ، آئیں سنت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
نمازی کے آگے سے گزرناسخت گناہ ہے
سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : اگرکوئی جانتاکہ اپنے بھائی کے سامنے نمازمیں آڑے ہوکرگزرنے میں کیاہے تو100برس کھڑا رہناایک قدم چلنے سے بہترسمجھتا ۔ ( ابن ماجہ ، ۱ / ۵۰۶ ، حدیث : ۹۴۶)
________________________________
1 - فتاوی هندیہ ، کتاب الکراهیة ، الباب الخامس فی اداب المسجد...الخ ، ۵ / ۳۲۳
2 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۷۱