Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
149 - 541
میں یہ بھی ہے کہ اس کی طرف پیٹھ نہ کی جائے ، نہ پاؤں پھیلائے جائیں ، نہ پاؤں کو اس سے اونچا کریں ، نہ یہ کہ خود اونچی جگہ پر ہواورقراٰنِ مجید نیچے ہو ۔ (1)  ٭ …  بے خیالی میں قراٰنِ کریم اگر ہاتھ سے چُھوٹ کر یا طاق وغیرہ پر سے زمین پر تشریف لے آیا( یعنی گر پڑا) تونہ گناہ ہے نہ کوئی کفّارہ ٭ …   گستاخی کی نیّت سے کسی نے معاذاللّٰہقراٰنِ پاک زمین پر دے مارا  یا بہ نیّتِ توہین اِس پر پاؤں رکھ دیا تو کافِر ہو گیا ٭ …  اگر قراٰنِ مجید ہاتھ میں اٹھا کر یا اس پر ہاتھ رکھ کرحَلْف یاقَسَم کا لفظ بول کر کوئی بات کی تو یہ بَہُت  ’’ سخت قَسَم  ‘‘  ہوئی اور اگرحَلْف یا قَسَم کالفظ نہ بولا تو صِرف قراٰنِ کریم ہاتھ میں اُٹھا کر یا اُس پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا نہ قَسَم ہے نہ اس کا کوئی کفّارہ  ۔ (2)  ٭ …  اگر مسجِد میں بَہُت سارے قراٰنِ پاک جمع ہو گئے اورسب استِعمال میں نہیں آ رہے ، رکھے رکھے بوسیدہ ہورہے ہیں تب بھی انہیں ہدیۃً دے کر( یعنی بیچ کر) ان کی قیمت مسجِدمیں صَرف نہیں کر سکتے ۔ البتہ ایسی صورت میں وہ قراٰنِ پاک دیگرمساجِدومدارِس میں رکھنے کے لئے تقسیم کئے جاسکتے ہیں ۔ (3)  ٭ …  قراٰنِ مجید پُرانابوسیدہ ہوگیااس قابِل نہ رہاکہ اس میں تِلاوت کی جائے اور یہ اَندیشہ ہے کہ اِس کے اَوراق مُنْتَشِرہوکرضائِع ہوں گے توکسی پاک کپڑے میں لَپیٹ کراحتِیاط کی جگہ دَفْن کر دیاجائے اوردَفْن کرنے میں اس کے لئے لَحَدبنائی جائے ( یعنی گڑھا کھودکر جانِبِ قِبلہ کی دیوار کواِتناکھودیں کہ سارے مُقَدَّس اَوراق سماجائیں) تاکہ اس پرمِٹّی نہ پڑے یا( گڑھے میں رکھ کر) اُس پرتَخْتہ لگاکرچَھت بناکرمِٹّی ڈالیں تاکہ اس پرمِٹّی نہ پڑے ،  ٭ …  مُصْحَف شریف



________________________________
1 -   بہار شریعت ، ٣ / ٤٩٦
2 -    فتاوی رضویہ ، ۱۳ /  ۵۷۴ ، ۵۷۵
3 -   فتاوی رضویہ ، ۱۶ /  ۱۶۴