گم ، اپنی آخرت کے اَنْجام سے غافل اَیّامِ حیات بسرکررہاتھاکہ میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی ، مجھے مَدْرَسَۃ ُالْمَدِیْنَہ( بالغان) کی روحانی فضائیں توکیامُیَسَّرآئیں میری خوش بختی کے سفرکاآغازہوگیا ۔ مَدْرَسَۃ ُالْمَدِیْنَہکی برکات نے میرے تاریک دل کوخوفِ خدااورعِشقِ مُصطفٰے کے چراغ سے مُنوَّرکردیا ۔ اس میں مجھے قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بھی ملااورہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہبالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زندگی میں مدنی بہارآگئی ، فیشن پرستی و موج مستی سے نجات حاصل ہو گئی اورمیں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔ اباَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!مَدَنی قافلہ ذِمَّہ دار کی حیثیت سے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچا نے کی سعادت حاصل ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (1)
آدابِ قراٰن کے حوالے سے مُتَفَرِّق مَدَنی پھول :
٭ … قراٰنِ مجیدکوجُزدان وغِلاف میں رکھناادب ہے ۔ صَحابہ وتابِعینرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکے زمانے سے اس پرمسلمانوں کاعمل ہے ۔ (2) ٭ … قراٰنِ مجیدکے آداب
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 - بہار شریعت ، ٣ / ٤٩٦