پڑھانااورسُنناسُناناسب ثواب کا کام ہے لیکن یہ ثواب اسی وَقْت ملے گاجبکہ دُرُسْتْ تَلفُّظ کے ساتھ پڑھا گیا ہو ورنہ بَسا اوقات ثواب کے بجائے بندہ عذاب کامستحق بن جاتا ہے ۔ امامِ اہلسُنَّت ، مولاناشاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’ بِلاشُبہ اتنی تجوید جس سے تصحیح( تَصْ ۔ حِی ۔ حِ ) حُروف ہو( قواعدِتجوید کے مطابِق حُرُوف کودُرُست مخارِج سے اَدا کر سکے ) اورغَلَط خوانی ( یعنی غَلَط پڑھنے ) سے بچے ، فرضِ عَین ہے ۔ ‘‘ (1)
قراٰنِ مجیدسیکھنے سکھانے کی فضیلت :
حضورنَبیِّ مُکرَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ معظَّم ہے : خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ و َعَلَّمَہٗیعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ۔ (2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تَبلیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیاکے مختلف ممالِک میں بے شمارمَدارِس بناممَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہبالغانقائم ہیں ، ان تمام مدارِس میںفِیْ سَبِیْلِاللّٰہ دُرُست تلفّظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھایا جاتا ، مختلف دعائیں یادکروائی جاتی اورسنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہبالغان کی برکت سے کئی اسلامی بھائیوں کی اِصلاح ہوئی ہے ۔ ایک مدنی بہارپیشِ خدمت ہے ۔ چنانچہ
میری زِندگی میں بہار آ گئی :
زم زم نگرحیدرآباد( بابُ الاسلام ، سندھ) کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا ، دُنیا کی موج مستی میں
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۳۴۳
2 - بخاری ، کتاب فضائل القران ، باب خیرکم من تعلم الخ ، ۳ / ۴۱۰ ، حدیث : ۵۰۲۷