Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
146 - 541
 سے بچنے کی کوشش جاری رکھیں ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّہمیں عَمَل کرنے کی تَوفِیق عَطا فرمائے ۔ 
اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس وُکَلاوججزکاتعارُف :
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!وَکالت ہمارے مُعاشَرے کا اَہَم  تَرِین شُعبہ ہے ، تبلیْغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں کم وبیش103شُعْبہ جات میں دِیْنِ اسلام کاپَیغام عام کررہی ہے ، وہیں ’’ وَکالت  ‘‘ سے مُنْسَلِک اَفرادکی اِصْلاح کے لیے ”مَجْلِسِ وُکَلا وججز“کے ذَرِیعے نیکی کی دَعوت  پھیلارہی ہے  اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ، اس مَدَنی مَقْصَد”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ“کے مُطابِق زِندگی گُزارنے اور فکرِ آخِرت  کرنے کا مَدَنی ذِہْن بھی بنا رہی ہے  ۔ 
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(1)
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان“
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بُزرگانِ دین کے نَقْشِ قدم پرچلنے ، سُنَّتوں پرعمل کرنے اورنیکی کی  دعوت کوعام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامیکے مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ ایک مَدَنی کام”مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان“بھی ہے ۔ قرآنِ مجید ، فُرقانِ حمیدرَبُّ الاَنامعَزَّ  وَجَلَّکامُقَدَّس کلام ہے ، اس کاپڑھنا 



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵